بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میونسپل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے 2022 کے اہم منصوبوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سائنسی اور تکنیکی اختراعات، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ، جدید خدمات کی صنعت اور شہری ترقی کیشعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔فہرست میں سائنس اور تکنیکی جدت کے 100 منصوبے، بنیادی ڈھانچے کے 100 ، اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے بھی 100 منصوبے شامل ہیں جن پر تقریبا12 کھرب یوآن (تقریبا 188 ارب 20کروڑامریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی،جن میں سے280 ارب 20کروڑ یوآن اس سال کے دوران مختص کئے جائیں گے۔فہرست میں 120 نئے اور 180 پہلے سے زیر تعمیرمنصوبے شامل ہیں، جن میں سے 69 رواں سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔کمیشن کے مطابق، احتیاط سے منتخب کیے گئے منصوبے بنیادی ڈھانچے میں مزید سرمایہ کاری لائیں گے، سائنسی وتکنیکی اختراعات اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لیے منظم طریقے سے تعاون میں اضافہ اور شہری ترقی کی سرمایہ کاری کا اہم جزو بننے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
بیجنگ