اسلام آبا د (نمائندہ خصوصی)راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کی تقریر پر رد عمل میں کہا کہ اسد عمر کے حلقہ کے ووٹر انہیں لالٹین لیکر ڈھونڈ رہے ہیں، اسد عمر کے حلقہ میں بارش اور سیلاب سے انسان مرتے رہے مگر وہ غائب رہے ، اسد عمر میں جرآت نہیں کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کا سامنا کرے ، اسد عمر پیپلزپارٹی کی نہیں اپنی حکومت اور پارٹی کی فکر کریں،گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں میں اسد عمر سر فہرست ہیں، قومی بنک سے اربوں روپے کی چوری میں اسد عمر سہولت کار تھے ، کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کے گھپلے میں بھی اسد عمر شامل ہیں،
پلوشہ خان
اسد عمر کے حلقہ کے ووٹر انہیں لالٹین لیکر ڈھونڈ رہے ہیں: پلوشہ خان
Jan 30, 2022