27 افغان سول اور ملٹری ائرپورٹس پر آپریشنز بحال

Jan 30, 2022

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں سول اور ملٹری ائر پورٹس کی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔ سربراہ ملٹری سول ریگولیٹری کمشن لطیف اللہ حکیمی کے مطابق 27 سول اور ملٹری ائر پورٹس پر آپریشنز بحال کر دیئے۔ قندھار‘ خوست اور خواجہ رورش کے علاوہ ائرپورٹس پر مسائل نہیں تھے۔ تین ملٹری ائر پورٹس بگرام‘ شوراب اور شندانہ کام کر رہے ہیں۔
آپریشنز بحال

مزیدخبریں