صوبائی دارالحکومت لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار

Jan 30, 2022 | 11:47

ویب ڈیسک

صوبائی دارالحکومت لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے۔ اسموگ کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

فضائی آلودگی کےاعتبار سے پاکستان کا شہرلاہور آج دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا انڈیکس 281 تک جا پہنچا جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ ایئر کوالٹی انڈیکس 209 رہا جبکہ چوتھے نمبر پر افغانستان کا شہر کابل کا انڈیکس 198 رہا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پانچویں نمبر پر منگولیا کے شہر الانبتار کا انڈیکس 188 رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 11 کو بھی لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 کو بھی لاہور سے سمندری دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں