پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے 169 رنز کا ہدف دے دیا

Jan 30, 2022 | 16:40

ویب ڈیسک

کراچی: پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا آج پانچواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر اور یاسر خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ٹام کوہلر کوئی رن بنائے بغیر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد حیدر علی آئے اور یاسر خان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 26 کے مجموعی اسکور پر یاسر خان بھی 14 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے بیٹسمین حسین طلعت بھی صرف 2 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی بھی 15 رنز بنانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا شکار بنے۔

نئے آنے والے بیٹسمین شعیب ملک نے شرفانے ردرفورڈ کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن شعیب ملک بھی 25 رنز پر محمد وسیم کے بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بین کٹنگ 26 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر بولڈ ہوئے۔شرفانے ردرفورڈ نے سب اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں