اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ ) گوادر فری زون (نارتھ) کو 5 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی ( کیو ای پی ایس سی ) اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی ) کی جانب سے ایک مشترکہ فزیبلٹی سروے کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا گیا ہے جس سے 60 دنوں میں بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار کر دی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق ایک مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی گئی کہ تمام فزیکل اور آپریشنل انڈیکیٹرز کو ہموار اور مثبت تلاش کرنے کے بعد، گوادر فری زون (نارتھ) کو پہلے مرحلے میں باقاعدہ اور سستی 5 میگاواٹ بجلی ملنے جا رہی ہے۔
گوادر فری زون نارتھ،5 میگاواٹ بجلی60 دن میں فراہمی کی راہ ہموار، سروے مکمل
Jan 30, 2023