مدینہ منورہ(این این آئی ) مسجد نبویﷺ کی حفاظت پر مامور خصوصی دستوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جسے ایک ویڈیو کلپ میں مذہبی اقدار کے منافی گفتگو کرتے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل سکیورٹی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شخص نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے۔ اسے مزید تحقیقات کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔