پرتھ (نیٹ نیوز) آسٹریلوی شہری نے عمر بڑھنے کے باوجود اپنے پسندیدہ کھیل کو نہیں چھوڑا اور دنیا کے طویل العمر فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 79 سالہ ڈیوڈ موگے نے دنیا کے عمر دراز فٹبال کھلاڑی کا ریکارڈ بنایا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈیوڈ نے 79 سال 89 دن کی عمر میں مقامی فٹبال کلب ’کسِنگ فٹبال کلب‘ کی جانب سے نارتھ ٹورامورا کیخلاف میچ کھیلا جس کے بعد وہ فٹبال میچ کھیلنے والے دنیا کے طویل العمر کھلاڑی بن گئے۔