کینبرا (این این آئی )نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔غر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہو گئی۔جاری بارشوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہنگامی صورتِ حال تاحال برقرار ہے۔حکام کے مطابق بارش کے باعث آکلینڈ کے 3 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔ آکلینڈ ایئر پورٹ سے پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔