بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چین ، معاشی بحالی کی رفتار مستحکم کرنے ،اسے وسعت دینے ، کھپت کی بحالی تیز کرنے، غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام کے لئے اقدامات کرے گا۔ اقتصادی بحالی کے مسلسل رجحان کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس نے مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور اقتصادی کارکردگی کو مناسب حد میں رکھنے کے لئے شرح نمو، روزگار اور قیمتوں میں استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ معیشت کے استحکام اور اس سے متعلقہ اقدامات کے لئے پالیسی پیکیج پر مئو ثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔