پی ٹی ڈی سی کی  نیویارک میں دو روزہ 'ٹریول اینڈ ایڈونچر شو'  میںبھرپور نمائندگی 

Jan 30, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے صوبائی وعلاقائی پارٹنرز اور سیاحت کی صنعت کی 20 نجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر جیکب جاوِٹس کنونشن سینٹر نیویارک میں دو روزہ 'ٹریول اینڈ ایڈونچر شو'  میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی  28-29 جنوری تک جاری رہنے والے ٹریڈ اینڈ ایڈونچر شو نیویارک ریاستہائے متحدہ میں ٹریول مارکیٹ کا سب سے بڑا مقام ہے۔  یہ ایونٹ سرفہرست بین الاقوامی اور گھریلو سفری مقامات، ٹور آپریٹرز، کروز لائنز اور سفری فراہم کنندگان کے ساتھ متعلقہ سیکٹر کے  نمائندگان کو ایک جگہ مل بیٹھنے کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔  ٹریڈ اینڈ ایڈونچر شو نیویارک میں 175سے زیادہ ممالک کے 750ادارے شریک ہیں جسے شمالی امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شو کہا جاتا ہے  نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2023 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد  ملک کے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کرنا ہے نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2023 کا آغاز پاکستانی وفد کے سربراہ مشیر وزیر اعظم پاکستان عون چوہدری کی طرف افتتاح کیا گیا۔

مزیدخبریں