پیر محل میں اوباش کی 13 سالہ ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی

Jan 30, 2023


پیر محل (نامہ نگار) اوباش نے 13سالہ ذہنی معذور بچے سے زیادتی کر ڈالی، پو لیس ملزم پکڑنے کے لئے متحرک ہوگئی۔ تحصیل پیر محل کے موضع نکریری کے مکین محمد اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ درندہ صفت شخص عمران ولد احمد نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہو ئے میرے تیرہ سالہ ذہنی معذور بیٹے (ع) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ متعلقہ تھانہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں