ننکانہ: گیس بندش کا سلسلہ جاری‘ شہری مہنگی ایل پی جی‘ لکڑی خریدنے پر مجبور


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کی طویل بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گھریلو صارفین مزید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگ مجبورا مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ محلہ عثمانی کھوہ، محلہ بالیلا، محلہ امام بارگاہ، سٹیڈیم روڈ، محمد ذیشان ٹائون، شورہ کوٹھی روڈ، ہائوسنگ کالونی، مدینہ ٹائون و دیگر  علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ شہریوںنے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا فی الفور نوٹس لیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن