لوگ سوشل میڈیا کو صرف اچھی  چیزوں کیلئے رکھیں : مایا علی 


لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ سوشل پلیٹ فارمز پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سوشل میڈیا ہے۔ شروع شروع میں انہیں یہ چیز بے حد محسوس ہوتی تھی، یہ چیز ذہن پر اثر انداز ہوتی ہے۔ لوگ یہ سمجھتے نہیں ہیں کہ عوامی شخصیت اور عوامی ملکیت ہونے میں بڑا فرق ہے، لوگ کسی بات پر اپنی رائے تو دے سکتے ہیں مگر اسے سرے سے غلط قرار نہیں دے سکتے۔ فیملی پر بات آئے تو ہر ایک کو بری لگتی ہے، اسی طرح ہماری فیملی کو برا بھلا کہے جانے پر ہمیں بھی برا لگتا ہے۔ عموما جو لوگ برے تبصرے کرتے ہیں وہ توجہ کیلئے کرتے ہیں، انہیں یکسر نظر انداز کرنا چاہئے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کو صرف اپنے کام اور اچھی چیزوں کیلئے رکھیں کیونکہ اگر آپ اپنی نجی زندگی سے متعلق ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز  شیئر کررہے ہیں تو پھر آپ خود دوسروں کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن