سی سی پی او کاپتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے خصوصی ٹیموں کو پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے حکم دیا ہے کہ پتنگ بازوں، دھاتی ڈور،پتنگیں مینوفیکچر کرنے اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری عمل میں لائی جائے۔انہوں نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آن لائن پتنگیں اور دھاتی ڈور فروخت اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 351 ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے3527 پتنگیں اور 500 سے زائد ڈور چرخیاں اور بڑی مقدار میں پتنگ سازی کا سامان برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے115،ماڈل ٹاؤن 73،اقبال ٹاؤن 65،کینٹ 53،سول لائنز 23 جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے 22 ملزمان گرفتار کئے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خلاف مؤثر مہم چلائی جائے۔ ہفتہ اور تعطیل کے علاوہ رات اور علی الصبح کے اوقات میں پتنگ بازی روکنے کیلئے خصوصی انسداد پتنگ بازی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور مساجد کے ذریعے اعلانات کروا کر لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے۔ سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ فروشی، مینوفیکچرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں اور انہیں کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...