جسامت پر طعنے ملنے پر ٹی وی پر  کام نہ کرنے کا سوچا تھا: صنم جنگ

Jan 30, 2023


لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ اپنے ہاں بچے کی پیدائش کے وقت وزن بڑھنے کے بعد انہیں جسامت کے اتنے طعنے دیے گئے کہ انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کرنے کا عہد کرلیا تھا۔ خواتین کو جسامت کا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ فیشن ہائوسز کے پاس بھی فربہ خواتین کیلئے کوئی دیدہ زیب لباس نہیں ہوتا۔ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن بڑھا تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی جسامت پر فقرے کسے، جس وجہ سے ان کی ذہنی صحت مزید متاثر ہوئی۔ لوگوں کی تنقید کے بعد انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کرنے کا عہد کرلیا تھا لیکن پھر انہیں شوہر نے ہمت دی اور کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی طرف دھیان نہ دیں۔ معاشرے کے عام افراد کا خیال ہوتا ہے کہ پتلی لڑکی خوبصورت ہوتی ہے اور شوبز میں بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ کم وزن والی لڑکی ہی ہیروئن ہوتی ہے۔

مزیدخبریں