ناکامیوں، کوتاہیوں کی ذمہ داری  دوسروں پر ڈالنا عمران خان  کا وطیرہ ہے، اشرف بھٹی 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے معزز سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عمران خان نے جو ہمارے قائد آصف علی زرداری پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ہیں ان کی ایک منصفانہ انکوائری کرواکر اصل حقائق قوم کو بتائے جائیں یہ عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں ،غلطیوں اور کوتاہیوں کی ذمے داری سیاسی مخالفین پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتے ہیں مگر اب جو انہوں نے الزامات لگائے ہیں ان کی شفاف تحقیقات لازمی ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن