دل کے مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے نگران حکومت کا بڑافیصلہ

Jan 30, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑااورانتہائی احسن فیصلہ کیاہے ۔پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو 24/7پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت دینے کیلئے اقدمات کاآغازکردیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل  ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ، سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری خالدپرویز،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعائشہ،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹرانجم جلال،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرامجد،ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرتحسین،پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیالوجی سے زبیراکرم اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،ایم ایس پی آئی سی بہاول پور،پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج،شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز ودیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مزیدخبریں