لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجازاحمد ہاشمی نے کہاکہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے آصف علی زرداری پر اپنے مبینہ قتل کیلئے رقم انتہاپسند تنظیم کو دینے کابے ہودہ الزام عائد کیا ۔سپریم کورٹ کو ان الزامات کا نوٹس لینا چاہیے۔پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی چیئرمین کو نوٹس مناسب اقدام ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے زور دیا کہ سیاست کو سیاست ہی رہنے دیا جائے، اسے نفرت، تعصب اور بغض کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔سیاست انبیاء کا شیوا رہا ہے۔یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ پاکستان میں آئیڈیل جمہوریت ہے اور نہ ہی سیاست، مگر جس حد تک ہوسکے، کمزور ترین جمہوریت،بہترین آمریت سے بہتر ہے۔ ہمیں سیاست میں شائستگی اور متانت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جلد باز اور جذباتی لوگوں نے سیاست کو بد نام کر دیا ہے۔
عمران خان بوکھلاہٹ میں زرداری پر الزامات لگا رہے ہیں، اعجاز ہاشمی
Jan 30, 2023