لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر اورجمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے خواجہ معین الدین اجمیری چشتی کی یاد میں روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کی رشد و ہدایت کے لئے اولیاء کی تعلیمات سیرت وکردار مشعل راہ ہے۔سلطان الھندخواجہ معین الدین اجمیری چشتی کے انداز تبلیغ کو اپنا کر غیر مسلموں کو اسلام کے قریب لایا جا سکتا ہے ۔دین کی سربلندی کے لئے اولیاء کرام صوفیاء عظام کی جدوجہد اور کردار قابلِ تقلید ہے۔خواجہ معین الدین اجمیری چشتی نے ہندوستان میں تبلیغ اسلام کی خدمات بھرپور انداز میں انجام دیں ۔