بڑھکیں مارنے سے کوئی نیلسن منڈیلا نہیں بن جاتا: خواجہ عمران نذیر 

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے مریم نواز کے تاریخی استقبال پر آنے والے تمام پارٹی رہنماؤں ارکان اسمبلی اور کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولنے دھوکہ دینے اوربڑھکیں مارنے سے کوئی نیلسن منڈیلا نہیں بن جاتا۔عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے اور پہلی گرفتاری کے بعد خود نمائی کے مرض میں مبتلا ہو چکا ہے۔گذشتہ روزپارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ فواد چودھری جیسے خانہ بدوش اپنا موازنہ صرف گنگو تیلی سے کر سکتے ہیں اداروں کو دھمکانے کا یہی نتیجہ نکلنا تھا۔ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن ملک میں آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہی  ہے۔ اور لڑتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن