لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے شہبازشریف سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے ۔عوام امپورٹڈ حکومت سے سخت نالاں ہے ۔لاہور اور پنجاب کی عوام مریم صفدر کے استقبال کے لیے نہیں آئے ۔ظالم اور بے حس حکومت نے غریب عوام کی مہنگائی سے کمر توڑ دی ہے ۔مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔عام آدمی کا گزر بسر بہت مشکل ہو گیا ہے بلکہ جسم اور روح کا رشتہ رکھنا بھی انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔