سیکرٹری انڈسٹریز کی ماڈل بازاروں  میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت 


لاہور(نیوز رپورٹر) سیکریٹری انڈسٹریز سہیل اشرف نے سی ای او ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی احمد ایاز کو صوبے بھر میں قائم ماڈل بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے  مقررہ ریٹ پر فروخت  کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی  ہدایت جاری کردیں ،  سی ای او ماڈل بازار احمد ایاز نے  لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کے اچانک دورے  کئے اور مینجرز کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دیں،   سی ای او  ماڈل بازار احمد  ایاز  نے  دورے کے دوران  مختلف سٹالز  میں اشیا   ضروریہ کی قیمتوں، کوالٹی کی فراہمی  سمیت  آٹا ٹرک پوائنٹ کا جائزہ بھی لیا ، پنجاب بھر کے 36 ماڈل بازاروں میں آٹے کے تھیلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،  ماڈل بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کے انتظامات کو بھی  چیک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...