لاہور(خصوصی نامہ نگار)دینی مدارس امت کا فکری اثاثہ ہیں ۔دینی مدارس ہی ملک اور اسلام کے وفادار ہیں۔دین سے دوری کی وجہ سے ہر روز نئے سے نیا بحران پیدا ہو رہا ہے ، بیرونی پالیسیوں پر عملدرآمد کر نے سے مہنگائی کا سیلاب مزید بڑھے گا اور معاشی بحران نئی صورت کے ساتھ سامنے آئینگے۔دینی مدارس اور وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا ، دینی مدارس ہی پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحددات کے محافظ ہیں ، مہنگائی سمیت مسائل کی اصل جڑ مغرب کی غلامی دین سے دوری ہے ،علماء طاقت کے زور پر نہیں دعوت اور کردار ،جدوجہد سے پاکستان میں نظام مصطفی ؐنافذ کر کے دم لیں گے ،قر آن وسنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم ایک فلاحی معاشرہ قائم کرسکتے ہیں ،اسلامی نظام کے نفاذ سے برکات برسیں گی اور رحمت کا نزول ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خانقاہ گلشن محمدیہ میں تکمیل بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دین سے دوری کیوجہ سے روز نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں، امجد خان
Jan 30, 2023