انتظامیہ بے بس،سرکاری نرخنامے مذاق بن گئے،ناقص اشیاء کی شکایات


لاہور( کامرس رپورٹر ) انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے کے باعث شہر کی اوپن مارکیٹوںمیں دکانداروں نے سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے قیمتوں پر فروخت کئے ،اتواربازاروں میں سرکاری نرخنامے پر فروخت ہوئی تاہم بعض مقامات پر خریداروں کی جانب سے اشیاء کے ناقص معیار کی شکایات کی جاتی رہیں ، آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول فی کلو28روپے کی بجائے35روپے ،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 25روپیکی بجائے30روپے،پیاز درجہ اول245روپے کی بجائے260، پیاز درجہ دوم 220کی بجائے 240 روپے، ٹماٹر درجہ اول 55روپے کی بجائے65سے70،ٹماٹر درجہ دوم46روپے کی بجائے50روپے،لہسن دیسی 295 کی بجائے340سے350روپے،لہسن چائنہ430کی بجائے450،ادرک تھائی لینڈ 465کی بجائے550روپے،کھیرا فارمی78کی بجائے80روپے،میتھی90کی بجائے100،بینگن 74،بند گوبھی27روپے کی بجائے35سے40،پھول گوبھی42کی بجائے50 سے60 روپے ہے۔
،شملہ مرچ74روپے کی بجائے100روپے،شلجم32کی بجائے35سے40،اروی120کی بجائے 140 سے 150، مٹر 125 کی بجائے150سے160روپے،کریلا210کی بجائے240سے250،سبز مرچ اول105کی بجائے150 روپے،گھیا کدو85کی بجائے95سے100،لیموں چائنہ60کی بجائے80،مولی42کی بجائے45،پالک فارمی42کی بجائے55سے60،پالک دیسی52کی بجائے60روپے،گاجر چائنہ64ی بجائے80روپے اورگاجر دیسی42کی بجائے45سے50روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول 255کی بجائے280سے290روپے،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم165کی بجائے200،سیب امری اول170کی بجائے190سے200،سیب کالا کولو میدانی اول145کی بجائے160سے170،سیب سفید اول125روپے،کیلا سپیشل درجن 175کی بجائے200روپے،کیلا درجہ اول درجن120کی بجائے140سے150،کیلا درجہ دوم درجن75کی بجائے80سے90،امرود76،انار بدانہ555کی بجائے650سے670،انار قندھاری255کی بجائے300،بیر92کی بجائے100روپے،مسمی درجہ اول درجن130کی بجائے160سے170،مسمی درجہ دوم درجن84کی بجائے90،کنو سپیشل درجن 220کی بجائے300سے320،کنو درجہ اول درجن130کی بجائے140سے150،پپیتا215کی بجائے250سے260 جبکہ کھجور ایرانی 360روپے فی کلو فروخت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن