گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈی سی کالونی الیکشن میں بھنڈر برادران اعجاز احمد بھنڈر، ہمایوں شہزاد بھنڈر، امجد جاوید بھنڈر، کریم حسن بھنڈر نے چوہدری نویدانور بھنڈر کی قیادت میں یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ،یونٹی گروپ کے اعزاز میں چناب بلاک میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،چوہدری نوید انور بھنڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھنڈر فیملی ڈی سی کالونی انتخابات میں اہل اور باکردار لوگوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ نے اپنے تین سالہ دور میں سوسائٹی میں گراں قدر خدمات انجام دی، یہی وجہ ہے کہ رہائشی ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انکی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں، سیکریٹری عاطف افتخار چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھنڈر برادران کا یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان یونٹی گروپ کے لیے باعث فخر ہے انکی شمولیت سے یونٹی گروپ میں مزید استحکام اور مضبوطی نمایاں ہوئی ، یونٹی گروپ کے پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے تقریب سے چوہدری امتیاز احمدساہی، شبیر حسین مغل، عامر یعقوب وڑائچ، زاہد خان نیازی،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محی الدین وڑائچ،اعجاز چیمہ نے بھی خطاب کیا۔