گستاخ صحابہ ؓ  واہلبیت کی سزا عمرقید نہیں سزائے موت ہونی چاہیے:محمد احمد لدھیانوی

Jan 30, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی سے منظور ہونیوالے بل گستاخ صحابہ ؓ  واہلبیت کی سزا عمرقید نہیں سزائے موت ہونی چاہیے،تاکہ وطن عزیز سے انتشاراورفرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکے،ہم شہدائے اسلام کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی جڑوں میں شہدائے اسلام کا خون شامل ہے اس کی حفاظت، ترقی وخوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،قومی اسمبلی میں گستاخ صحابہ ؓ بل تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی تائید کے بعد منظور ہوا ،حکومت جلداز جلداس پر عمل درآمد شروع کروائے، ان خیالات کا اظہارقائد سنی علماکونسل پاکستان حضرت علامہ محمد احمد لدھیانوی، صدر پنجاب مولانا اشرف طاہر، ضلعی صدرمفتی اسلم طارق، شاعر اسلام محمدفاروق معاویہ،عمرشوکت نصیر،مولانا عبدالواحد رسولنگری ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار حافظ وزیر علی، شاعر اسلام عبدالشکور ربانی،مولانا گلزار احمد آزاد،قاری عبدالقیوم،مولانا اکرام اللہ خاں،مولانا نور حسین عارف،مولانا ظہور احمد فاروقی،مفتی شاکر،قاری اعجاز احمد،ملک محمد نیاز نے گرجاکھ میں شہدائے اسلام واستحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں