گوجرانوالہ:ٹھیکیدار سیوریج لائن اور سڑک کی تعمیرادھوری چھوڑ کر فرار

Jan 30, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گھوڑے شاہ بازارپرٹھیکیدار سیوریج لائن اور سڑک کی تعمیرادھوری چھوڑ کر فرار ہو گیا، پریشان حال مکینوں نے  علاقہ بھر میںاحتجاجی بینرر آویزاں کر دئیے ،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڑ اور حافظ آباد روڑ کو لنک کرنے والا گنجان آباد علاقہ گھوڑے شاہ بازار میںمحکمہ واسا ماڈل ٹائون سرکل کی زیر نگرانی سیوریج لائن اور پختہ سڑک بنانے کا کام تقریبا ایک سال قبل شروع کیا گیا تھاجو کہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا، اس زیر تعمیر روڑ پر سیوریج لائن ڈالتے وقت مین ہول کا فاصلہ زیادہ رکھنے ، ٹوٹے پائپ اور پائپو ں کے نیچر بجر نا ڈالنے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور محکمہ واسا اور ٹھیکیدار کیخلاف روڑ پر بینر آویزاں کر دئیے ، شہریوں عقیل بٹ، شاہد اقبال، ظہیر عباس، ظہور احمد، محمد مہد ، عدنان مہر، شفیق، حمزہ، عمیر و دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ واسا کے افسران کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن کسی بھی افسر نے موقع پر آکر عملہ ٹھیکیدار کی چیکنگ نہیں کی۔

مزیدخبریں