گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے صوفی ازم کی ترویج کی جائے،خانقاہی نظام کا کام مخلوق خدا کا تعلق خالق حقیقی اور دربار رسالت سے جوڑنا ہے،ناموس رسالت اور حرمت قرآن ہماری ریڈ لائن ہے جو کراس کرے گا اس کے ساتھ جنگ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی سالانہ عرس مبارک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری خالد محمود کیلانی،قاری رفیع الرحمان قادری،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔