گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتما م ''حق دو گوجرانوالہ کو ''کے عنوان سے گرینڈ جرگہ اہتما م گیا جس میں ڈاکٹر ز ، انجینئر ز ، وکلا ،ماہر تعلیم ، سما جی ، تاجر و مزدور رہنما ئو ں نوجوان او ر طلبا تنظیموں کے عہدیدارا ں نے شر کت کی ، تقریب کی صدارت ضلعی امیر جماعت اسلا می مظہر اقبا ل رندھا وا نے کی ، اس موقع پر صدر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عابد پرویز ہرل، رہنما جماعت اسلامی بلال قدرت بٹ،صدر کلاتھ بورڈ شیخ محمد افضل، صدر چیمبر آف ایجوکیشن عظمان رشید،زاہد محمود راں،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چوہدری محمد شاہد،ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ عمر فاروق، چیئرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق،چیئرمین پلاسٹک ایسوسی ایشن حافظ طارق محمود وڑائچ،چیئرمین جٹ فیڈریشن مولوی خالد جٹ،صدر جماعت اسلامی یوتھ حافظ نعیم فہیم ،حافظ امجد معاویہ، رانا عبدالجبار، عمر فاروق ناز، رحمت اللہ مغل ،محمد عمران بٹ اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ، تقریب سے خطا ب کر تے ضلعی امیرمظہر اقبا ل رندھا وا نے کہا کہ تما م مکا تب فکر کی''حق دو گوجرانوالہ کو '' کے اعلا ن کیا ہے۔ اربو ں روپے کمانے والا شہر کا بچہ کوڑے سے نوالہ ڈھو نڈنتا ہے ، 30سال سے اقتدا ر میں رہنے والا یونیورسٹی نہ دے سکا ، ہم بھیک نہیں اپنا حق مانگتے ہیں یونیورسٹی ہمارا حق ہے ، اس شہر کو آلو دہ کرنیوالو ں سے حساب لینگے ۔
جماعت اسلا می کے زیر اہتما م ''حق دو گوجرانوالہ ''کے عنوان سے گرینڈ جرگہ
Jan 30, 2023