ناگا لینڈ: میجر سمیت 31 بھارتی فوجیوں کی علیحدگی پسندوں سے رہائی کیلئے منتیں 



نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں راستہ بھولنے والے 31 بھارتی فوجی علیحدگی پسندوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ بھارتی فوجی اہلکار رہائی کیلئے باغیوں کی منتیں کرتے اور معافیاں مانگتے رہے۔ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ نے ویڈیو جاری کر دی جس میں بھارتی فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں میجر رینک کا افسر بھی ہے جو منتیں کر رہے ہیں۔ جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بنیاد پر فریڈم فائٹرز نے محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہیں۔
ناگا لینڈ،31 بھارتی فوجی

ای پیپر دی نیشن