حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں: رانا زاہد محمود 

Jan 30, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) شیخوپورہ میں چوری اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے لوگوں نے شام گئے گھروں سے نکلنا محدود کر دیا ہے جبکہ بعض افراد نے نقل مکانی بھی کرنا شروع کر دی ہے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوںنے شیخوپورہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مطالبہ کر د یا ہے اور شیخوپورہ میں سیف سٹی بنایا جائے ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور تحریک انصاف کے رہنما رانا زاہد محمود نے بتایا کہ ڈکیتیوں کی بڑی وجہ بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔

مزیدخبریں