پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے:غلام نبی ورک


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کر کے حب الوطنی کا ڈرامہ رچانے والوںکے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے کیونکہ اب قوم باشعور ہو چکے ہیں اب قوم کسی بھی رنگیلے سیاستدا ن کے چکمے اور دلفریب نعروں میں نہیں آئیں گے قائد عمران خان نے کرپشن کے اس نظام کو بدلنے کی قسم کھائی ہے اور آج پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکے نمائندوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن