پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمنی ہے: رانا عبدالسمیع 


شیخوپور ہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پاکستان آتے ہی امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے پٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے مزدور دشمنی ہے صنعتی مزدور اور دیگر تنخواہ دار طبقہ اس کی کم از کم تنخواہ 25ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار فلفور کی جائے اور صنعتی ورکرو ں کی پنشن 25 ہزار مقرر کی جائے تیزی سے مہنگائی کی وجہ سے مزدور کو دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گئی ہیں پیر سکندر شاہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے رانا عبدالسمیع خان نے کہا کہ مریم نواز کے استقبال پر عوام کا نہ نکلنا جرم بن گیا مریم کی آمد سے اگلے روز ہی اس کے چچا نے پٹرول اور ڈیزل میں 35,35روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن