مریم نواز کی پنجاب بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر  مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین بشارت اللہ خان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چودھری اور عاصمہ جہانگیر گروپ کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر اور اْن کا گروپ آئین، قانون اور جمہوریت کے امتحان میں ہمیشہ سرخرو ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارز اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں گے۔
مریم / مبارکباد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...