پی ٹی آئی رہنماؤں چودھری شہباز ‘ کبیر احمد بھٹی کی ساتھیوں سمیت رانا تنویر گروپ میں شمولیت 


مریدکے(نامہ نگار) مریدکے میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، سابق امیدوار میئر چودھری شہباز علی ورک اورسابق ناظم کبیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت رانا تنویر حسین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپنی شمولیت کا اعلان دو الگ الگ تقریبات میں کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری ارشد ورک،رانا افضال حسین، رانا احمد عتیق انور اور رانا حسیب عامر ان تقریبات کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری قوم عمران خان کی حمایت کے معاملہ میں گمراہ ہوئی اور اس کا خمیازہ بھگتا۔ اللہ کا شکر ہے کہ لوگ اب راہ راست پر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر چودھری ارشد، چودھری شہباز اور کبیر احمد بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...