پتوکی : امانت میں خیانت  کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ 

پتوکی ( نامہ نگار) امانت میں خیانت 85لاکھ روپے کی رقم لے ٹال مٹول اور امانت میں خیانت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق طاہر شہزاد سے باسط مسعود نے 85 لا کھ روپے پراپرٹی کی خریدوفرخت کیلئے لئے اور کہا کہ وہ چھ ماہ کے اندر رقم واپس کردوںگا ، رقم کی واپسی کے تقاضا پر باسط مسعود نے ٹال مٹول سے کام لیا اور دھمکیاں دیتے ہوے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا ، تھانہ سٹی پتوکی نے مدعی طاہر شہزاد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن