کرک (نیٹ نیوز) سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو میجر (ر) مسعود شریف خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اہلخانہ نے مسعود شریف خٹک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ان کی نمازہ جنازہ کل بروز منگل کرک میں ادا کی جائیگی۔ مسعود شریف خٹک اپنی زندگی میں سیاست سے بھی وابستہ رہے، وہ بینظیر کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر تھے اور 2002 کے انتخابات میں پی پی کے ٹکٹ پر انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔اختلافات کے باعث انہوں نے 2007 میں پیپلز پارٹی چھوڑ دی تھی اس کے بعد وہ 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور 2 سال بعد ہی پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ گئے۔
مسعود شریف