راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رلا دے گی ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 روپے کا ہوتا ہے یا پٹرول ہوتا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں صوبے اور مرکز میں اکٹھے ہوں گے ورنہ جوڈو کراٹے ہوں گے ڈار کو آئوٹ سورس کرنا ہوگا مریم کے آنے کے پہلے روز 35/35 روپے پٹرول ڈیزل مہنگا کرکے سلامی دی گئی ہے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سپریم کورٹ کے کندھوں پر آگئی ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے الیکشن کرانے ہوں گے یا پھر جھاڑو پھر جائے گا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ غریب کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار روپے کی جائے عوام اداروں سے لڑے گی نہیں چوروں کو چھوڑے گی نہیں۔
شیخ
کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات، آج ساری قوم رو رہی، شیخ رشید
Jan 30, 2023