پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سینئر وائس پریزیڈنٹ نیلوفربابر نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کو ملک اور بالخصوص خیبر پختونخوا کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ جس طریقے سے خیبرپختو نخوا اسمبلی تحلیل کی گئی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹ تھی پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے عوامی لیڈر ہیں ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنائینگے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ سے عوام کو نا اہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی پی ٹی آئی نے خیبر پختو نخواہ کے عوام کے دس سال ضائع کیے اور صوبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ عوام ایسے جھوٹے اور یوٹرن ماسٹرز کی بجائے سنجیدہ لوگوں کو منتخب کریں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نیازی ملک کو ہر سطح پر عدم استحکام سے دو چار کرنے کے لیے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں
پی ٹی آئی ملک اور بالخصوص خیبر پختونخوا کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار
Jan 30, 2023