لاہور (میگزین رپورٹ+ عیشہ پیر زادہ ) عمران خان قانون کو مطلوب ہوئے تو جیل میں جائیں گے، پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر و سینئر رہنما پیپلزپارٹی قمرالزمان کائرہ نے نوائے وقت کیساتھ اپنی رہائشگاہ پر خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ خاص صورتحال پیدا ہونے پر عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنا ہماری خواہش ہوتی تو ان کے بہت سے لوگ جیلوں میں ہوتے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ چوہدری برادران اور پی ٹی آئی کے تعلقات کی اندرونی کہانی پرویز الہی کے بیانات سے ظاہر ہوتی ہے۔
قمر کائرہ