لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کپتانی کیلئے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ۔بابراعظم دو سال سے ٹاپ پلیئر ہے، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔بھارت اور پاکستان کی سیریز ہونی چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سے کھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر ہوئی، کرکٹ کی پروموشن کیلئے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ کا زبردست فیصلہ ہے، اس سے کھلاڑیوں کیلئے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے، ڈیپارٹمنٹس کے پاس موقع ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔