لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا ء نے آسٹریلوی کرکٹر ایلس پیری سے ملاقات کی جس میں فٹنس اور مہارت پر گفتگو کی گئی ۔ پی سی بی کے جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کینبرا میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر کرکٹرز کی ملاقات ہوئی۔فاطمہ ثنا ء نے ایلس پیری سے ان کی فٹنس اور مہارت پر بات کی۔ فاسٹ بائولر نے آسٹریلوی کرکٹر سے ٹپس لیں۔ کرکٹرز نے ایک دوسرے کیلئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔