اسلام آباد(صلاح الدین خان /سروے رپورٹ)مر غی کے نر خوں کے بعد گو شت کی قیمتوں نے شہریوں کے ہو ش اڑا دیے ہیں۔ جڑواں شہروں پنڈی اسلام آباد کی ما رکیٹوں میں چھو ٹا گوشت دوہزار روپے جبکہ بڑے کا گو شت چو دہ سو روپے میں فر و خت ہو ر ہا ہے ۔مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہر یوں کی چیخیں نکل گئیں ۔شہریوں کا نوا ئے وقت سروے میں کہنا ہے کہ حکومت روز روز عوا م کی زندگی تنگ کر تی جا رہی ہے دو وقت کی روٹی پوری نہ ہونے پر جرائم میں مزید اضافہ ہوگا ۔جبکہ قصابوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی شارٹیج وہ مہنگے مل رہے ہیں اس لیئے گوشت کم قیمت پر فروخت نہیں کرسکتے۔شہریوں نعمان ، اصغر ندیم، منور ملک ، عاصم نے کہا کہ دال سبزی، مرغی کے ساتھ ساتھ گوشت کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے گوشت کے من مانے ریٹ ہیں ، مہمانوں کے لیے بھی گوشت نہیں خرید سکتے ایک کلو گوشت میں آدھی ہڈیاں ڈال دی جاتی ہیں جبکہ بغیر ہڈی کا بڑاگوشت 16 سو سے زائد میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بکرے کا چھوٹا گوشت دو ہزار روپے کلو اور بغیر ہڈی کے ڈھائی ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، قصابوں کی دوکانوں پر لڑائی جھگڑے مومول بن گئے ہیں، آمدن کم اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں میں برداشت ختم ہو گئی ہے ، لوگوں کے گھریلو اخراجات بڑھ گئے ہیں ڈالر مہنگا ہوونے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ملک کے سیاسی اور معاشی حالات بھی غیر مستحکم ہیں جس سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی سے لوگ تنگ ہیںغریب کو حکومت نے دال روٹی کے چکر میں ڈال دیا ہے۔ انتقام کی سیاست فروغ پارہی ہے ۔
جڑواں شہروں میںگوشت کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں
Jan 30, 2023