اسلام آباد(نامہ نگار)سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن مجیدکی بے حرمتی کے خلاف جماعت جلالیہ اور اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام جامعہ اسلام آباد تا فیض آباد عظیم الشان ’’عظمت قرآن ریلی ‘‘کا انعقادکیا گیا جس کی قیادت جماعت جلالیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وجامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے کی،ریلی کے شرکاء نے ہالینڈ اور سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شرکاء نے احتجاجی پلے کارڈزاٹھارکھے تھے،ریلی میں محبان قرآن نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی ودیگر مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن آسمانی کتاب ہے اس کا ادب واحترام ہم سب پرلازم ہے،قرآن مجید کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،قرآن کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو قرارواقعی سزادی جائے،مزید انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فقط مذمت کافی نہیں بلکہ فی الفور سویڈن اور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کیا جائے، ریلی میں علامہ حسنات احمد صابری،مفتی ماجدنوازجلالی،مولانا رفاقت علی جلالی،مولانا محمد اقبال قادری،مولانا مشاہدحسین عباسی،مولانا توحیداحمدہزاروی،مولانا وجیہ الحسن جلالی،مولانا حماداللہ حجازی سمیت دیگر حضرات موجود تھے۔
قرآن مجیدآسمانی کتاب ،تقدس پامال کرنیوالوں کو سزادی جائے،ظفراقبال جلالی
Jan 30, 2023