حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، اسداللہ حقانی  

Jan 30, 2023

اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںظالمانہ اضافے کو مسترد کر تے ہوئے اسے عوام پر ڈرون حملہ ہے،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے کر غریب عوام کو ریلیف دے۔یہاں سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کاایک نیا طوفان ئے گا،حکمرانوں نے بد ترین مہنگائی کر کے عام آ دمی کا جینا محال اور غریب سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا گیا،تجربہ کار ٹیم ھونے کا دعوی کرنے والے حکمرانوں نے برسر اقتدارآ تے ہی مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے کئے، پٹرول،بجلی،گیس، ڈالر، ٹا،انڈوں،سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کو غریب کی پہنچ سے دور کر دیا،انہوں نے کہا کہ  اضافے سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے۔مہنگائی، بے روزگاری بے قابوہو کر ایک عفریت کی شکل اختیار کر چکی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ک ایک ایسا طوفان آئے گا جو غریب عوام کو بہا کر لے جائے گا ،پاکستان کی ایک بڑی آبادی پہلے ہی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جس میں مزید اضافہ ہو گا ،انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ہماری معیشت کی مکمل بدانتظامی اور انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ ترین اضافے کے ساتھ عوام اور تنخواہ دار طبقے کو مزید کچل دیاہے، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں معاشی بحران ایک نازک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔اب 200 ارب روپے کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد تک مہنگائی کی غیرمعمولی شرح بھی متوقع ہے،پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم پو چکی ہے، اس لئے تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔حکومت ہو ش کے ناخن لے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے کر غریب عوام کو ریلیف دے۔

مزیدخبریں