انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ کی سیمی فانل لان اپ مکمل

Jan 30, 2023


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ کی سیمی فانل لان اپ مکمل ہو گی ، پول راونڈ میچز مکمل ہونے کے بعد پاکستان آرمی ، واپڈا، ایر فورس اور نیوی کی ٹیمیں سیمی فانل راونڈ میں مد مقابل ہونگی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق انٹر ڈیپارٹمنٹل چیمپین شپ کے پہلے سیمی فانل میں دفاعی چیمپین آرمی اور واپڈا کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فانل پاکستان ایر فورس اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے درمیان کھیلا جاے گا۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ پول راونڈ میچز کے آخری مرحلے میں واپڈا کو ایر فورس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ میچ کے آخری کوارٹر میں واپڈا کو میچ میں 15پوانٹس کی برتری حاصل تھی لیکن ایر فورس کے عمیر جان کے 25، احمد جان کے 10اورمحمد مہتاب کے 10پوانٹس کی بدولت پی اے ایف نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 73کے مقابلے میں 75پوانٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے آسان مقابلے کے بعد پی اوایف کو 30-104 پوانٹس سے شکست دی۔ آرمی کی طرف سے محمد شاہد نے 17اور محمد شہباز نے 15پوانٹس سکور کے۔ چیمپین شپ کے سیمی فانلز 30جنوری جبکہ فانل 31جنوری کو کھیلا جاے گا

مزیدخبریں