کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و پی ایس95کے صدر اور این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر حاجی جمیل ضیاء ڈاہری نے کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے تمام قانونی تقاضوں کے مطابق کروائے اور نتائج پر اگر کسی بھی پارٹی یا فرد کو اعتراض ہے تو وہ بھی قانون کے مطابق اپنی درخواست دے جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو دبائو میں لا کر اپنی مرضی کے نتائج چاہتی ہے جو کہ ممکن نہیں ہے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں کوپورا کرے اور کسی بھی طرح کے دباو میں نہ آئے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کرد ہ بیان میں کیا۔
میئر کراچی جیالا ہی ہوگا جمیل ضیا ڈاہری
Jan 30, 2023