کراچی (این این آئی) معروف عالم دین اور خطیب جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفرزون مولانا در الحسنین عابدی نے کہا کہ امام علی نقی علیہ السلام بلند پایہ سیرت و کردار کے مالک تھے ،آپ نے تبلیغ و ترویج دین کیلئے بیش بہاء قربانیاں دیں ،آپ خاندان نبوت کے وہ چشم و چراغ ہیں جنہوں نے قید و بند کی صعبتیں برداشت کیں،لیکن آپ کے عزم و ہمت میں کسی طرح کی لچک پیدا نہ ہوئی ۔اور ان تمام مشکلات اور مسائل کے باوجود آ پ نے شجاعت و بہادری کے ساتھ ساتھ صبر و استقامت سے کام لیا اور پرچم اسلام کو بلند کیا ،آپ خدا اور اسکے رسولﷺ کے چہیتے ہونے کے ساتھ ساتھ نیک سیرت اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے ،آج بھی امام کے پیروکاران اسی جدوجہد میں مصروف ہیں کہ تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے جائیں اور مسلمان بھی دیگر اقوام کی طرح بہتر اور مثبت زندگی گزار سکیں، اس کے ساتھ ساتھ ہم متحد اور خدا کے فرمابردار بھی بنیں۔
امام علی نقی علیہ السلام بلند پایہ سیرت کے مالک تھے ،درالحسنین عابدی
Jan 30, 2023