وارث ہومیو پیتھک ایوارڈ ،جاوید میانداد ،زینب جناح ، ڈاکٹر ناصر سلیم کی تاج پوشی 

Jan 30, 2023

کراچی (این این آئی) فورسز لورز فورم PHMAکے اشتراک سے مقامی ہال میں ایک یاد گار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے روح رواں قائد ہومیو پیتھ ،ڈاکٹر شجاع صغیر خا ن تھے، تقریب میں پندرہ سینیئر ترین ڈاکٹر ز اور حقیقی خدمت گزار وں کو وارث ہومیو پیتھک ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ان رہنماؤں کی حوصلہ افزائی اور ان پر گلاب پوشی بھی کی گئی ان سینئر ڈاکٹرز میں ڈاکٹر بنارس خان واہ کینٹ،ڈاکٹر جاوید شاہ ،ڈاکٹر عتیق انصاری ،ڈاکٹر رشید وہانی،ڈاکٹر عاقلہ اختر،ڈاکٹر سردار زیدی،ڈاکٹر اسلم ،ڈاکٹر جمال فاطمہ ،ڈاکٹر لیاقت مرزا ،ڈاکٹر ارشد ناز ،ڈاکٹر ادریس،ڈاکٹر طلحہ عمر،ڈاکٹر کفیل ،ڈاکٹر فاروق انصاری،ڈاکٹر اخلاق احمد،اور ڈاکٹر شجاع صغیر خان کی خدمات کو سراہایا گیا ،پروگرام کے آرگنائزر ناہید خان ،راجہ عارف ،ڈاکٹر راشد محمود ،ڈاکٹر ابو بکر ،ڈاکٹر وقار ،شہزاد بٹ،فضل رازق،بابو صدر SUJ،حاجی اکرم قریشی،ایم ڈی Stavaڈاکٹر مصطفیٰ سہاگ ،شہزاد الٰہی ،ظہیر احمد انصاری ،ممبر نیشنل کونسل،صدیقی عرف مدنی تھے۔اس کے علاوہ دنیائے کرکٹ کے بادشاہ جاوید میانداد،ممتاز ہربل ناصر سلیم ناسا اور قائد اعظم کی پر نواسی زینب جناح کی تاج پوشی کی گئی۔اس تقریب میں جن ڈاکٹر حضرات کو خصوصی اسناد دیئے گئے ان میں ڈاکٹر انیلا قیوم،ڈاکٹر ثریا وقارکینیڈا،ڈاکٹر نعیم بیگ ،ڈاکٹر صلوت عسکری،پروگرام میں ٹی وی اسٹار اور ماڈلز نے بھی شرکت کی ،جنید خان، زید آر شاہد ،گلو کار علی مانی،تنور جانی،بھی تقریب میں موجود تھے اس موقع پر جاوید میانداد نے کہا کہ ڈاکٹر شجاع صغیر خان حقیقت میں ہومیو پیتھ کا ایک عظیم سرمایہ ہیں۔ڈاکٹر ناسا نے کہا کہ قائد ہومیو پیتھ ڈاکٹر شجاع  واقعی حقیقی قائد ہیں۔پروگرام کے تمام انتظامات لہنگ لیبارٹریز فرانس  کی جانب سے سر انجام دیئے گئے۔ڈاکٹر شاہد اختر راجپوت نے ڈاکٹر شجاع کی تاجپوشی کی اور اعظم گھناجی نے گھانجی لان ہومیوپیتھ کی تقریب اور سماجی کاموں کیلئے مفت دینے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں